جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر آپ کمر کے درد کا شکار ہیں تو اللہ رب العزت کے اس حکم پر عمل کریں ۔۔۔ امریکی یونیورسٹی کی ایسی تحقیق جس کی افادیت کو غیر مسلم بھی ماننے پر مجبور ہو گئے

datetime 9  مئی‬‮  2020 |

لند ن(آن لائن) برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی، امریکا کی مینیسوٹا یونیورسٹی اور پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے دوان اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی نماز یا عبادت کے طریقہ کار اور جسمانی صحت کے فوائد کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اگر پانچ وقت کی نماز کو عادت بنالیا جائے اور

درست انداز سے ادا کی جائے گی تو یہ کمردرد کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق نماز کی مختلف چیزوں کی ادائیگی کے دوران کمر کے زاویوں میں تبدیلی سے کمر درد میں نمایاں کمی آتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نماز کے دوران جسم کی حرکات یوگا یا فزیکل تھراپی سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کمر کے درد کے علاج کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف طبی رپورٹس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ نماز اور جسمانی طور پر صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں تعلق موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ نماز جسمانی تناو اور بے چینی کا خاتمہ کرتی ہے۔تحقیق کے دوران مختلف تجربات سے معلوم ہوا کہ دوران نماز رکوع اور سجدے کی حالت میں کمر کا زاویہ ایسا ہوتا ہے جو کمر درد میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔تاہم محققین نے بتایا کہ کمردرد میں کمی اسی وقت ممکن ہے جب اسے بالکل درست انداز سے ادا کیا جائے۔اس کے برعکس نماز کے اراکین کو ٹھیک طرح سے ادا نہ کرنا درحقیقت درد میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔یہ تحقیق جریدے انٹرنیشنل جرنل آف انڈسٹریل اینڈ سسٹمز انجنیئرنگ میں شائع ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…