جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایسا مصالحہ جس کے استعمال سے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم

datetime 19  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں یا باوجود علاج کے آپ کا وزن اور جسم کی چربی کم نہیں ہو پارہی تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسے مصالحے کے بارے میں بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔ یہ مصالحہ جسے لوگ زیرہ کے نام سے جانتے ہیں ہر گھر کے باورچی خانے میں مل جاتا ہے۔ اگر آپ اس کا صرف ایک چمچ دن میں کھائیںتو آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم

ہونے لگے گی۔ایران کی شاہد سادوگہی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیرہ جسم میں چربی کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق میں زائد وزن والی 88خواتین کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروہ کو تین گرام زیرہ (تقریباایک چائے کا چمچ)اور پانچ گرام دہی دی گئی جبکہ دوسرے گروہ کو صرف دہی کھانے کا کہا گیا جبکہ دونوں گروہوں کی خواتین نے ایک دن میں 500حرارے کھائے۔تین مہینے بعد تحقیق کار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جو خواتین زیرہ کھارہی تھیں انہوں نے تین پانڈیا1.4گلوگرام وزن کم کیاجبکہ دوسرے گروہ کا وزن زیادہ کم نہ ہوا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ زیرہ کھانے والی خواتین نے زیرہ نہ کھانے والوں کی نسبت تین گنا زیادہ وزن کم کیا۔یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ زیرہ کھانے والی خواتین میں کولیسٹرول کی مقدار بھی کافی کم ہوچکی تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس(BMI)بھی کم تھا۔ زیرہ کی خاصیت زیرے میں انٹی آکسیڈینٹس اور phytosterolsپائے جاتے ہیں۔موخرالذکر میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔زیرے کا استعمال کینسر کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ یہ آئرن کی کمی کو دور کرکے انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔زیرے کا استعمالآپ چاہیں تو زیرے کو مختلف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں جیسے دہی میں

ڈال کر،سبزیوں کے اوپر چھڑک کر۔آپ چاہیں تو کھانا بناتے ہوئے زیرے کا وافر استعمال کرسکتے ہیں اور اگر چاولوں میں زیرہ ڈال کر کھایا جائے تو چاولوں کا ذائقہ لاجواب ہوجاتا ہے۔ کمردردسے نجات کاآسان طریقہ لاہور(نیوزڈیسک) اگر آپ کو کمر میں درد ہے اور ہر طرح کا علاج کرنے سے بھی آرام نہیں آرہا تو پریشان مت ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ادرک کے ذریعے کمر کی درد

ٹھیک کرنے کا قدرتی اور آسان طریقہ بتائیں گے۔ ادرک کے ٹکڑے کو باریک کاٹ لیں اور اسے اس جگہ رکھیں جہاں کمر یا ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔اگر آپ کو ادرک کی وجہ سے چبھن یا تکلیف محسوس ہو تو ادرک اور جسم کے درمیان ایک انتہائی باریک کپڑا یا ٹشو رکھ لیں۔آپ چاہیں تو ادرک کو کسی کپڑے میں باندھ کر کمر کے متاثرہ حصہ پر ساری رات لگا رہنے دیں۔صبح اٹھیں گے تو درد کافی حد تک ٹھیک ہوچکی جائے گی۔چاہیں تو اس عمل کو دھرا بھی سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…