جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

پھر اللہ کہاں ہے؟

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ایک دن مدینہ کے قریب اپنے ساتھیوں کے ساتھ صحرا میں تھے اور بیٹھے کھانا کھا رہے تھے وہاں سے ایک چرواہے کا گزر ہوا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اُسے کھانے کی دعوت دی، چرواہے نے کہا ” میں نے روزہ رکھا ہواہے ،سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے حیران ہو کر کہا ” اتنے شدت کی گرمی ہے اور تو نے روزہ رکھا ہوا ہے

اور تم بکریاں بھی چرا رہے ہو “پھر سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اُ س کی دانتداری اور تقویٰ کا امتحان لینا چاہا اور کہا ” کیا تم ان بکریوں میں سے ایک بکرہمیں بیچ سکتے ہو ؟ہم تمہیں اس کی قیمت بھی دیں گے اور کچھ گوشت بھی دیں گے جس سے تم اپنا رزوہ بھی افطار کر سکتے ہو، چرواھا بولا ” یہ میری بکریاں نہیں ہیں یہ میرے مالک کی بکریاں ہیں ، سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے ” اپنے مالک سے کہنا کہ ایک بکری کو بھیڑیا کھا گیا”چرواہا غصے میں اپنی انگلی آسمان کی طرف کر کے یہ کہتےہوئے چل دیا “پھر اللہ کہاں ہے؟ “سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بار بار چرواہےکی بات کو دھراتےجا رہے تھے کہ ” پھر اللہ کہاںہے پھر اللہ کہاں ہے ” اور روتے جارہے تھےاور جب سید نا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ مدینہ پہنچے، چرواہے کے مالک کو ملے ‘ اُس سے بکریاں اور چرواہا خریدا اور اُسے آزاد کر دیا اور بکریاں بھی اُسے دے دیں اور اُسے کہا” تمہارے ایک جملے نے تجھے آزاد کروا دیا (پھر اللہ کہاں ہے) اللہ سے دعا ہےکہ تجھے قیامت کے دن دوزخ کی آگ سے بھی آزاد کرے “

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…