جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

سونے کا پہاڑ

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

حضرت امام احمد بن حنبل ؒ ایک بار کسی بیا بان سے گزررہے تھے کہ آپ راستہ بھول گئے ، آپ نے بیا بان میں ایک شخص کو دیکھا کہ جو ایک گوشے میں بیٹھا ہوا تھا ۔ آپ نے سوچا کہ اس شخص سے راستہ دریافت کروں ۔ چنانچہ آپ اس کے پاس گئے ۔

وہ حضرت امام کو دیکھ کر رونے لگا ۔ حضرت امام صاحب نے سوچا کہ شاید یہ بھوکا ہے آپ نے اس خیال سے اسے اپنے پاس سے کچھ روٹی دینا چاہی ۔ وہ شخص بہت خفا ہوا اور کہنے لگا ۔ اے احمد بن حنبل !تو کون ہے جو میرے اور خدا کے درمیان دخل دیتا ہے ۔ کیا تو خدا کے کاموں پر راضی نہیںہے؟ اس لیے تو راستہ بھی بھولتا ہے ۔ حضرت امام احمد اس کے کلام سے بڑے متاثر ہوئےاور دل میں کہنے لگے ۔ الہٰی ! دنیا میں تیرے ایسے ایسے بندے بھی پوشیدہ ہیں ۔ اس شخص نے کہا ۔ اے احمد حنبل کیا سوچتے ہو ۔ اس خدائے پاک کے ایسے ایسے بندے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ کو قسم دے کر چاہیں تو تمام زمین اور پہاڑا ان کے واسطےسونے کے ہو جائیں ۔ حضرت امام احمد حنبل نے جو نظر کی تو تمام روئے زمین اور پہاڑ انہیں سونے کے نظر آنے لگے ۔ پھر آپ نے ایک آواز سنی کہ اے احمد ! یہ شخص ہمارا ایسا مقبول بندہ ہے کہ اگر چاہے تو ہم اس کی خاطرے زمین و آسمان کو الٹ پلٹ کر دیں ( تذکرہ الاولیا 262)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…