جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

کھانا کس طرح کھایا جائے تو جسم کو فائدہ پہنچتا ہے؟ طبی ماہرین بھی نبی آخر الزماں حضرت محمدؐ کی خوبصورت عادات کے قائل ہو گئے

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

اسلامی تعلیمات میں بیماریوں سے بچنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کھانے کو چبا کر کھایا جائے۔ اس سنت رسولﷺکو سائنسدانوں نے بھی مان لیا ہے۔ ایک نئی تحقیق سے کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے کے فوائد سامنے آئے ہیں جس سے انسان بیماریوں سے بچتا ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی طرح چبا کر کھانے سے ایسے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں۔

نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ خوب چبا کر کھاتے ہیں ان کے منہ سے ٹی ہیلپر خلیات (سیلز) خارج ہوتے ہیں جنہیں ٹی ایچ 17 سیلز بھی کہا جاتا ہے، ٹی ایچ 17 سیل جسم کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کا حصہ ہوتے ہیں جو امراض پیدا کرنے والے جراثیم کو روکتے ہیں اور ساتھ میں جسم دوست بیکیٹریا کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔ یہ مطالعہ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے کیا ہے جن کے مطابق کھانا چبانے سے ہمارے مسوڑھے جسم کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جب کہ ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ اگرچہ بہت چبانے سے منہ، دانتوں اور مسوڑھوں میں رگڑ اور ٹوٹ پھوٹ پیدا ہوتی ہے لیکن اس سے ٹی ایچ 17 سیلز بھی پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر چبانے کا عمل منہ میں معمولی خراشیں اور رگڑ پیدا کرتا ہے تو اس سے ٹی ایچ 17 خلیات بھی پیدا ہوتے ہیں اور وہ خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ ٹی ایچ 17 سیلز کی زیادہ مقدار بھی اچھی نہیں، اس کی بہتات مسوڑھوں کی بیماری کی وجہ بن سکتی ہے جو ذیابیطس اور گٹھیا کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ ماہرین نے ایک اور اہم بات کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ منہ میں جلن اور سوزش کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ بہت سارے امراض کی وجہ بھی ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…