جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں غربت کی شکایت کرتا ہوں

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

ایک بار ایک شخص امام حسن بصری کے پاس آیا اور ان سے شکایت کی، آسمان ہم پر بارش نہیں برساتا۔ انہوں نے جواب دیا، اللہ کی بخشش طلب کرو، یعنی استغفراللہ کرو۔ پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور کہا میں غربت کی شکایت کرتا ہوں،

انہوں نے جواب دیا، اللہ کی بخشش طلب کرو۔ پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور شکایت کی، میری بیوی بانجھ ہے، وہ بچے پیدا نہیں کر سکتی۔ انھوں نے جواب دیا، اللہ کی بخشش طلب کرو، جو لوگ موجود تھے، انہوں نے امام حسن سے فرمایا، ہر بار شخص آپ کے پاس شکایت لے کر آیا آپ نے صرف اللہ سے بخشش طلب کرنے کی اسے ہدایت کی۔ امام حسن بصری نے کہا، کیا تم نے اللہ کا بیان نہیں پڑھا۔ اپنے رب سے بخشش طلب کرو بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے وہ کثرت سے تم پر بارش برسائے گا اور تمہیں خوب پے در پے مال و اولاد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات عطا فرمائے گا اور تمھارے لیے نہریں نکال دے گا۔ (نوح 71۔ 10۔12 آیات) اور اللہ ان کو عذاب نہ دے گا اس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے ہوں۔ (الانفال 8۔33) استغفر اللہ کبھی استغفار کرنا نہ چھوڑیں۔ اگر کوئی مسلسل بخشش طلب کرے تو اللہ اسے ہر تکلیف بے چینی سے آرام دے دیتا ہے اور وہاں سے اسے فراہم کرے گا جہاں سے اس نے گمان بھی نہ کیا ہو۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائیک اور شیئر کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…