بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کون سے جانور بچے دیتے ہیں اور کون سے جانور انڈے دیتے ہیں؟ حضرت علیؓ سے ایک ہی سوال تین بار کیا گیا، تینوں دفعہ انہوں نے کیا حیران کن جواب دیا

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک محفل کے اندر حضرت علیؓ سے سوال ہوا، کون سے جانور بچے دیتے ہیں اور کون سے جانور انڈے دیتے ہیں؟ حضرت علیؓ نے جواب دیا کہ جن کے کان اندر ہیں وہ انڈے دیتے ہیں اور جن کے کان باہر ہیں وہ بچے دیتے ہیں۔

وہ آدمی جواب سن کر بیٹھا تو ایک دوسرا آدمی کھڑا ہو گیا اور یہی سوال دہرایا، کون سے جانور بچے دیتے ہیں اور کون سے جانور انڈے دیتے ہیں؟ اب سائل بدلا تو حضرت علیؓ نے بھی خیرات بدلی چونکہ علیؓ کبھی بھی سائل کو پرانی خیرات نہیں دیتا۔ اس لیے حضرت علیؓ کا جواب بھی بدلا۔ حضرت علیؓ نے جواب دیا، سن جو اپنے بچوں کو دودھ پلاتے ہیں وہ بچے دیتے ہیں اور جو اپنے بچوں کو دانہ کھلا تے ہیں وہ انڈے دیتے ہیں۔ دوسرا آدمی جواب سن کر بیٹھا تو ایک تیسرا آدمی کھڑا ہو گیا اور یہی سوال دہرایا، کون سے جانور بچے دیتے ہیں اور کون سے جانور انڈے دیتے ہیں؟ حضرت علیؓ مسکرائے اور کہا تیرے لیے بھی نیا جواب ہے، سن جو اپنی غذا کو چبا کر کھاتے ہیں وہ بچے دیتے ہیں اور جو اپنی غذا کو صرف نگلتے ہیں وہ انڈے دیتے ہیں۔ مجمع پر حیرانی چھائی اور ہر کوئی خاموش ہو گیا۔ حضرت علیؓ نے فرمایا سنو خاموش کیوں ہو گئے ہو، اگر اب بھی کسی کی تسلی نہیں ہو رہی تو سوال کرو، میں ابوطالب کا بیٹا علیؓ تمہیں قیامت تک دعوت دیتا ہوں تم یہی سوال دہراتے رہو میں ہر دفعہ تمہیں نیا جواب دیتا رہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…