جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

تورات کا عالم

datetime 30  جنوری‬‮  2019 |

ایک مرتبہ تورات کا ایک عالم حضرت علیؓ کے پاس آیا اور اس نے آپ کے سامنے اپنے چند سوال پیش کئے اور کہا کہ آپ مجھے ان سوالوں کے فوری طور پر جواب دیں۔حضرت علیؓ نے اس سے فرمایا کہ تم سوال کرو۔اس نے کہا آپ یہ بتائیں کہ وہ کون سا مرد ہے جس کی نا والدہ ہے اور نہ والد ہے اور یہ بتائیں کہ وہ کون سی عورت ہے جس کی نہ والدہ ہے اور نہ ہی کوئی والد ہے اور وہ کون سا مرد ہے

جس کی والدہ تو ہے مگر والد نہیں ہے اور وہ پتھر کون سا ہے جس سے ایک جانور کی ولادت ہوئی ہے اور وہ کون سی عورت ہے جس نے ایک ہی دن میں صرف تین پہروں میں ایک بچہ کو جنم دیا اور کون سے وہ دو دوست ہیں جو کبھی بھی آپس میں دشمن نہیں بنیں گے اور وہ کون سے دو دشمن ہیں جو کبھی دوست نہیں بنیں گے۔اس عالم کے سوالات ختم ہوتے ہی حضرت علیؓ نے اس سے فرمایا کہ تمہارے سوالوں کے جوابات یہ ہیں کہ وہ مرد جس کی نہ والدہ ہے اور نہ والد وہ حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور وہ عورت جس کی نہ والدہ ہے اور نہ ہی والد وہ حضرت بی بی حوا علیہ السلام ہیں۔جس پتھر کے بارے میں تم نے پوچھا ہے وہ پتھر ہے جس سے حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کی پیدائش ہوئی تھی اور وہ عورت جس نے ایک ہی دن میں تین پہروں میں ایک بچے کو جنم دیا وہ حضرت مریم علیہ السلام ہیں۔جن کو ایک پہرمیں حمل ٹھہرا اور دوسرے پہر میں زچگی کی درد ہونا شروع ہوئی اور تیسرے پہر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پاک ہوگئی اور وہ دوست جو کبھی بھی آپس میں دشمن نہ بنیں گے وہ روح اور جسم ہیں اور وہ دشمن جو آپس میں کبھی بھی دوست نہیں بنیں گے موت اور زندگی ہیں۔یہ جوابات سن کر وہ عالم حیرت کے سمندر میں کھوگیا اور کہنے لگا،اے علیؓ بلاشبہ آپ نے درست جواب دئیے ہیں اور واقعی آپ علم کے شہر کا دروازہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…