جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

ذاتیں

datetime 30  جنوری‬‮  2019 |

ہندی زبان کی ایک دلچسپ مگر چھوٹی سی سٹوری ہے‘ کسی پنڈت گھرانے میں بھنگی یا جمعدار کام کرتا تھا‘ وہ پورے گھر کے باتھ رومز صاف کرتا تھا‘ فرشوں پر ٹاکی لگاتا تھا اور لان میں جھاڑوں پھیرتا تھا اور آخر میں پورچ میں نیچے بیٹھ جاتا تھا۔ اپنی پوٹلی کھولتا تھا اور گھر سے لائی ہوئی روٹی کھانا شروع کر دیتا تھا۔

ایک دن وہ اپنی روٹی کھا رہا تھا کہ پنڈتوں کا چھوٹا بیٹا بھنگی کے پاس آیا‘ اس سے روٹی کا لقمہ مانگا اوراس کے ساتھ بیٹھ کر کھانے لگا۔بچے کی ماں نے یہ منظر دیکھا تو وہ تڑپ کر اٹھی‘اس نے بیٹے کے ہاتھ سے روٹی کا ٹکڑا چھینا‘ یہ ٹکڑا نیچے فرش پر پھینکا اور بچے کو مارنا شروع کردیا۔ بچے نے ماں سے اپنا جرم پوچھا تو ماں نے چلا کر کہا ”کم بخت تم نے بھنگی کی روٹی کیوں کھائی“ بچے نے پوچھا ”ماں کیا بھنگی کی روٹی کھانے سے میں بھنگی ہو جاﺅں گا“ ماں نے غصے سے جواب دیا ”اور کیا تم بھنگی کی روٹی کھانے کے بعد بھنگی ہو چکے ہو“ بچے نے قہقہہ لگایا اور ماں سے کہا ”ماں اگر روٹی کا ٹکڑا کھانے سے لوگوں کی ذاتین تبدیل ہو جاتی ہیں تو یہ بھنگی دس سال سے ہماری روٹی کھا رہا ہے‘ یہ دس سال تک پنڈتوں کی روٹی کھانے کے بعد بھنگی کیوں ہے‘ یہ پنڈت کیوں نہیں بن سکا“۔ سیاسی اتحاد بھی ایسی ہی روٹیاں ہوتے ہیں۔ سیاسی جماعتیںاور سیاسی لیڈرز اقتدار کے لقمے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں‘ یہ ایک دوسرے کے ساتھ میز پر بھی بیٹھتے ہیں‘ ہاتھ بھی ملاتے ہیں‘ گلے بھی ملتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی ذاتیں تبدیل نہیں ہوتیں۔ ان کے دل ایک دوسرے سے نہیں ملتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…