جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسجد تک

datetime 29  جنوری‬‮  2019 |

آپ کو یاد ہو گا صدر غلام اسحاق خان نے انیس سو بانوے میں میاں نواز شریف کی حکومت برطرف کر دی تھی‘ میاں نواز شریف برطرفی کے چند ماہ بعد مانسہرہ گئے‘ یہ گاڑی سے نکلے تو لوگوں نے گھیر لیا‘ لوگ ”نواز شریف قدم بڑھاﺅ‘ ہم تمہارے ساتھ ہیں“ کے نعرے لگا رہے تھے‘ پورا شہر نعروں کی آواز سے گونج رہا تھا‘ میاں نواز شریف وہاں نماز کےلئے رکے تھے‘ وہ نعروں کی فلک شگاف آوازوں کے ساتھ

آہستہ آہستہ مسجد کی طرف چل پڑے‘ لوگ بھی ان کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے‘ میاں نواز شریف نےجوں ہی مسجد کی دہلیز پر قدم رکھا‘ ہجوم چھٹ گیا اور نعروں والے متوالے غائب ہو گئے‘ تبلیغی جماعت کے جنرل جاوید ناصر میاں نواز شریف کے ساتھ تھے‘ جنرل صاحب نے مسکرا کر میاں نواز شریف سے کہا ”میاں صاحب جو قوم مسجد تک آپ کے قدموں سے قدم نہیں ملا سکی وہ آپ کا ساتھ کہاں تک دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…