جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت علیؓ سے چار سوال

datetime 29  جنوری‬‮  2019 |

حضرت علی رضی اللہ عنہ  کے پاس ایک شخص آئے اور چارسوال کیئے،سائل نے سوال کیا “یا امیر المؤمنین!! سب سے قریب کیا چیز ہے ؟ اور اس سے زیادہ قریب کیا چیز ہے” ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا”سب سے قریب قیامت ہے اور اس سے زیادہ قریب موت”سائل نے پھر سوال کیا”یا امیر المؤمنین!! سب سے واجب کیا چیز  ہے ؟ اور اس سے زیادہ واجب کیا چیز ہے” ؟آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا”سب سے زیادہ واجب توبہ کرنا ہے اور اس سے زیادہ واجب گناہ کو چھوڑنا ہے”سائل نے پھر سوال کیا “یا امیر المؤمنین!!

سب سے عجیب کیا چیز ہے ؟ اور اس سے زیادہ عجیب کیا چیز ہے”آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا”سب سے زیادہ عجیب دنیا ہے اور اس سے زیادہ عجیب دنیا کا طلبگار”سائل نے پھر سوال کیا”یا امیر المؤمنین!! سب سے مشکل کیا کام ہے ؟ اور اس سے زیادہ مشکل کیا کام ہے” ؟آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا”سب سے مشکل کام [انسان کا قبر] میں جانا اور اس سے زیادہ مشکل [قبر] کے لئے توشہ لے جانا . یعنی [نیک اعمال]”الله تعالی آپ کو اور ہمیں سمجھنے کی اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں .

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…