جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں بہت ڈرپوک ہوں

datetime 27  جنوری‬‮  2019 |

ایک نہایت بزدل آدمی ایک مارشل آرٹس کے ماسٹر کے پاس گیا اور اس سے بولا کہ پلیز مجھے بہادر بننا سکھا دیں۔ اس ماسٹر نے اسے بغور دیکھا اور اس سے بولا کہ صرف ایک شرط پر تمہیں بہادر بننے میں مدد کروں گا، تم جا کر شہر کے ہر ایک آدمی کو ملو اور ملتے ہی بولو کہ میں بہت بزدل ہوں۔ اور تم نے ہر شخص جس

سے بھی تم ملو گے اس کو یہی بات اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اور اونچی صاف آواز میں بولنی ہے، بتاؤ منظور ہے؟ وہ آدمی اپنی بزدلی سے اتنا پریشان تھا کہ اسے اور کچھ سمجھ نہیں آتی تھی اور وہ ساری زندگی ایسے نہیں گزار سکتا تھا سو اس نے فیصلہ کیا کہ ٹھیک ہے یہ بہت کٹھن کام ہے پر میں یہ کرنے کو تیار ہوں۔ابتداء میں جب بھی وہ کسی بھی نئے آدمی سے ملتا، یا کسی بھی اجنبی سے مصافحہ کرتا تو بہت ججھکتا تھا کیونکہ اس کو معلوم تھا کہ اسے ان کو کیا کہنا ہوتا تھا۔ آہستہ آہستہ وہ اس میں ماہر ہوتا گیا، اس کی ججھک ختم ہو گئی اور وہ بلند آواز میں بنا کسی شرم یا کسی قسم کے ڈر سے کہ یہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے، ہر راہ گزر کے پاس جاتا اور اس کو جا کر بلند آواز میں ان سے نظریں ملا کر بولتا کہ میں فلاں فلاں ہوں اور میں ا یک نہایت ہی ڈرپوک انسان واقع ہوا ہوں۔ لوگ اس کو عجیب نظروں سے دیکھتے اور اپنا راستہ ناپتے تھے۔ایک ماہ اس نے یہی حرکت جاری رکھی اور اس کو لگا جیسے اس کا خوف بالکل ناپید ہو گیا ہو۔ اس نے اپنے استاد کے پاس جا کر اس کو یہ خوش خبری دی اور بولا: آپ کو کیسے معلوم تھا کہ اس انتہائی عجیب عمل سے میرا ڈر ختم ہو سکتا ہے؟ ماسٹر نے جواب دیا: بیٹے دراصل خوف ایک فطری عمل ہے اور یہ ایک عادت ہے، اگر اس عادت کو کوئی بھی توڑنا چاہتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ بار بار وہی کام کرے جس سے اسے ڈر لگتا ہو۔

اب اس بات کو بخوبی سمجھو کہ ہمت، جرات اور بہادری بھی دراصل آپ کی عادت بن جاتی ہے ، یہ بھی ایک خصلت ہے، جسے ہم خود اپنے اندر پیدا کرتے ہیں۔ اگر تم اصل میں بہادر، نڈر بننا چاہتے ہو تو آگے بڑھو اور اپنے ہر ایک خوف کا ڈٹ کرسامنا کرو ،اس سے بھاگو نہیں۔ دیکھنا اس طرح تمہارا ہر ایک ڈر ختم ہو جائے گا اور تم ایک بہادر انسان بن جاؤ گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…