جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

مبارکباد دینے کے لیے آئی ہوں

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

نبیؐ نے جنگ احد میں جب اپنے چچا حضرت امیر حمزہؓ کو دیکھا ان کی لاش کا مسئلہ بنا پڑا تھا، ان کا دل نکال لیاگیا تھا اور ان کی آنکھیں نکال لی گئیں تھیں، کان کاٹ دیے گئے تھے، ہند نے ان کا ہار بنا کر اپنے گلے میں پہنا تھا اب سوچئے پیچھے لاش کاکیاحال ہو گا،نبی کریمؐ نے دیکھا تو آپؐ بہت آزردہ ہوئے آنکھوں میں سے آنسو آ گئے اور آپؐ نے اس وقت پابندی لگا دی کہ میری پھوپھی حضرت حمزہؓ کی بہن آپؓ کو دیکھنے کے لیے آئے گی دوسری عورتوں کی طرح تو ایسا نہ ہو کہ وہ دیکھے اور اسے صدمہ پہنچے، گھر کی عورتیں اپنے اپنے

مردوں کو دیکھنے کے لیے آ گئیں کہ نہلائیں دفنائیں تو اس وقت میں آپ کی پھوپھی جو تھی وہ بھی آ گئیں مگر صحابہؓ نے روک دیا کہ نبی کریمؐ نے منع فرما دیاہے کہ آپؓ اپنے بھائی کی لاش نہیں دیکھ سکتیں۔ انہوں نے پوچھا: نبی کریمؐ آپ نے کیوں منع فرما دیا؟ آپؐ نے فرمایا کہ تم اس کی لاش کو دیکھنے کاحوصلہ نہ رکھو گی، پوچھنے لگی اے اللہ کے نبیؐ! میں اپنے بھائی کی لاش پر رونے کے لیے نہیں آئی، میں تو اپنے بھائی کو مبارکباد دینے کے لیے آئی ہوں، جب نبی کریمؐ نے یہ الفاظ سنے تو فرمایا: اچھا پھر تمہیں دیکھنے کی اجازت ہے۔سوچئے کتنا بڑا دل کر لیا کہ میں تو اپنے بھائی کو مبارکبادی دینے کے لیے آئی ہوں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…