بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

شادی کیوں کی جاتی ہے؟ اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو ضرور پڑھیں

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

لوگ بزنس پارٹنر شپ کیوں کرتے ہیں؟ کیا رات سونے کے دوران کوئی خواب آتا ہے کہ جس کی وجہ سے اگلے دن پارٹنر شپ کی پلاننگ کر لی جاتی ہے، نہیں ایسا نہیں ہے کہ ایک سمجھدار آدمی اْسی وقت پارٹنر شپ کا ارادہ کرتا ہے جب وہ سمجھتا ہے کہ وہ اکیلا دور تک اور دیر تک اپنے کاروبار کو نہیں چلا سکتا اور بہت سی ذمہ داریوں کو نہیں اْٹھا سکتا۔ درجنوں مسائل ہیں، قدم قدم پر الجھنیں ہیں،

رکاوٹیں ہیں جنہیں تنہا دور نہیں کرسکتا پھر وہ اس کے حل کا منصوبہ بناتا ہے اور ایسے آدمی کو تلاش کرتا ہے جو اس کے ساتھ کاروبار میں ساتھی بنے، شراکت دار بن کر بزنس میں ہاتھ بٹائے، مشکلوں کو راستے سے ہٹانے میں اپنا کردار ادا کرے۔اب ذرا ایک منٹ رکیے اور بتایئے! کاروبار کے پارٹنر تلاش کرنے والا ایسا انسان ڈھونڈے گا جس سے اس کی کیمسٹری ملتی ہو یا اس کی خوب صورتی دیکھے گا؟ کاروبار آگے بڑھانے کی صلاحیت کو مدنظر رکھے گا یا اس کو یونیورسٹی میں ملنے والے گولڈ میڈل اور پوزیشنز کو؟ کام کے دوران اونچ نیچ کو سنبھالنے کے ہنر کو اہمیت دے گا یا اس کے چلنے، کھانے، پینے، بولنے کے انداز کو؟ ایسے ظاہری چیزوں کی بنیاد پر ایک لمبی پارٹنر شپ کرنے والے کو آپ کیا کہیں گے؟ اب اس مثال کو لیجئے اور زندگی کی اہم ترین پارٹنر شپ ’’شادی‘‘ کے موقع پر ہونے والے تماشوں کو دیکھئے، کیا یہ سچ نہیں کہ سکون کے لئے شادی بھی پوری زندگی کا ایک معاہدہ ہے؟ آدمی شادی کیوں کرتا ہے؟ کیا صرف اس لئے کہ اْس کے اماں ابا نے، چچا، تایا اور خاندان کے دوسرے بڑوں نے کی تھی؟ اگر اب تک آپ یہی سمجھتے رہے ہیں تو برائے کرم یہ غلط فہمی دور کرلیں۔ بات یہ ہے کہ کائنات کا پورا نظام ’’جوڑے‘‘ کے فارمولے پر چل رہا ہے۔ دیکھتے جائیے ہر جاندار میں آپ کو جوڑے مل جائیں گے۔ جانوروں کو دیکھ لیں،

پرندوں کو لیجئے ایک ایک کرکے گنتے جائیے، ایک لمبی فہرست بن جائے گی۔یہ جوڑے کا نظام اس لئے ضروری ہے کہ زندگی اکیلے گزارنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ پرسکون انداز سے جینے کیلئے ایک ’’پارٹنر‘‘ لازمی ہے اور اس پارٹنر کے بغیر آدمی ادھورا اور نامکمل ہے۔ شادی کے بعد ہی پارٹنر شپ مکمل ہوتی ہے جناب، اور زندگی کا ساتھی بھی ایسا ہو جو دکھ سکھ میں، لمحہ لمحہ پیش آنے والے مسائل، الجھنوں میں کاندھے سے کاندھا، قدم سے قدم ملا کر چلے۔ تو جناب اب بتائیے، رشتہ تلاش کرتے وقت ہمارے معاشرے میں زندگی بھر کے لئے قائم ہونے والی پارٹنر شپ کے لئے بال، چال، شکل، قد، ڈگریاں، تنخواہ کے نام کی جو صلاحیتیں دیکھی جاتی ہیں کیا اِس سے پارٹنرشپ کامیاب رہ سکتی ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…