بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہوٹل میں ٹھہرنے جائیں تو اپنا بیگ کس جگہ رکھ کر کھولنا چاہئے؟ وہ باتیں جو آپ کو کسی بڑی مشکل سے بچا سکتی ہیں

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

اکثر لوگ جب شہر سے باہر یا بیرون ملک جاتے ہیں تو ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہوٹلوں میں ہم اور ہمارا سامان بالکل محفوظ ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ ہوٹلوں میں خطرناک بیماریوں کے جراثیموں سے ہوٹل کے ملازمین کی ہمارے سامان کو کھوجتی نظروں تک بہت کچھ ایسا ہوتا ہے

جن سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ان نقصانات سے بچنے کے لیے ماہرین نے کئی احتیاطی تدابیر بتائی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے سوٹ کیس کو ہوٹل کے کمرے میں موجود لکڑی کے ریک پر کبھی نہ رکھیں۔ اس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ ہوٹل کے کمروں میں موجود خطرناک جراثیم کبھی بھی انسانوں کے ساتھ نہیں آتے بلکہ ان کے سوٹ کیسز کے ساتھ آتے ہیں کیونکہ وہ راستے میں سوٹ کیس کو گندی جگہوں پر بھی رکھتے ہیں۔ اس لیے جب آپ اپنا سوٹ کیس اسی جگہ پر رکھیں گے تو وہ جراثیم اس کے ذریعے آپ کو بھی لگ جائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا عملہ کمروں ، بیڈز و دیگر چیزوں کی صفائی کا اس قدر خیال نہیں رکھتا جتنا آپ سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی نظر آپ سے زیادہ آپ کے سامان پر ہوتی ہے۔عملہ بسااوقات کسٹمرز کے سامان سے چیزیں چرا بھی لیتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو آپ کے سامان میں موجود چیزوں کو دیکھ کر آپس میں آپ کا ٹھٹھا ضرور بناتے ہیں۔ماہرین نے اس کا حل یہ بتایا کہ آپ کو جب بھی اپنا سوٹ کیس کھولنا ہو تو اسے اپنے کمرے کے واش روم میں لیجا کر کھولیں لیکن اس سے قبل واش روم کے دروازے کے سوراخ کو کسی کاغذ یا کپڑے سے مکمل بند کر لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…