بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

انگریز کا شکر

datetime 22  جنوری‬‮  2019 |

حضرت مولانا محمد انعام الحق قاسمی کہتے ہیں کہ مجھے ایک مرتبہ پیرس سے نیو یارک جانے کا موقع ملا، میرے ساتھ والی سیٹ پر ایک انگریز خاتون آ کر بیٹھ گئی، اس کے ساتھ ایک بچی تھی، جس کی عمر تقریباً دو سال تھی،

میں کتاب پڑھنے میں مشغول رہا، تھوڑی دیر بعد ائیرہوسٹس نے کھانا لا کر پیش کیا، چونکہ سفر کے دوران ادھر ادھر کھانے سے نقصان ہوتاہے اس لیے میں نے وہ کھانا کھانے سے انکار کر دیا، مگر اس خاتون نے کھانا لے لیا، چاول پکے ہوئے تھے، وہ ایک چمچ میں تھوڑے سے چاول لے کر بچی کے منہ میں ڈالتی اور جب بچی چاول کھا لیتی تو ما اسے کہتی، Say Thank you (کہو، آپ کا شکریہ)، وہ بچی معصوم زبان سے کہتی، تھینک یو (جی، آپ کا شکریہ) وہ ہر لقمے پر اسے تھینک یو کہلواتی، میں چونکہ قریب ہی بیٹھاتھا اس لیے اگرچہ میں دیکھ نہیں رہا تھا مگر پتہ چل رہا تھا کہ ہو کیا رہا ہے، میں نے اندازہ لگایا کہ اس کھانے کے درمیان تقریباً پینتیس مرتبہ اپنی بچی کی زبان سے تھینک یو کا لفظ کہلوایا، اب یہ بتائیں کہ یہ شکر ادا کرنے والی بات اس بچی کی گھٹی میں پڑ گئی یا نہیں پڑی، آپ مجھے بتائیں کہ کون سی مسلمان ماں ہے جو اپنے بچے کو یہ سبق دیتی ہے، روایت ہماری تھی اور اسے اپنا غیروں نے لیا اور ہم اس سے محروم ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…