بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈائریکشن کی ضرورت ہے؟

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک مرتبہ ہم امریکہ میں نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلے‘ سامنے مین روڈ تھا‘ ہم دو آدمی آپس میں بات چیت کر رہے تھے‘ سامنے سڑک پر ایک خاتون تیزی کے ساتھ کار چلاتی ہوئی گزری لیکن چند میٹر آگے جا کر اس نے بریک لگا دی اس نے گاڑی موڑی اور ایک دو منٹ میں اس نے ہمارے قریب آ کر گاڑی کھڑی کر دی

وہاں عام طو رپر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی جس منزل پر جا رہا ہو اس کے پاس اس کا پورا ایڈریس نہ ہو تو اسے پوچھنے کی ضرورت پیش آتی ہے چنانچہ ہم نے سوچا کہ ممکن ہے کہ یہ امریکن عورت راستہ بھول گئی ہو اور ہم سے کوئی پتہ معلوم کرنا چاہتی ہو۔میں نے اپنے ساتھ دوست واولی سے کہا کہ آپ جائیں اور اس سے پوچھیں کہ آپ کو ڈائریکشن کی ضرورت ہے؟جب اس نے جاکر پوچھا تو وہ کہنے لگی نہیں میں تو اپنے گھر جا رہی ہوں اور گھر کی ڈائریکشن تو ہرایک کو آتی ہے ہمیں کیا پتہ تھا کہ اللہ تعالیٰ اس کو دنیا کے گھر کی بجائے اصلی گھرکا راستہ دکھانا چاہتے تھے اس نے جب کہا کہ میں اپنے گھر جا رہی ہوں تو ہمارے دوست نے پوچھا کہ پھر آپ نے یہاں کیوں بریک لگائی؟اس کے جواب میں وہ کہنے لگی کہ یہ بندہ کون ہے؟اس نے کہا کہ یہ بندہ مسلمان ہے۔وہ کہنے لگی کہ اس سے پوچھو کہ کیا یہ مجھے بھی مسلمان بنا سکتے ہیں؟ نہ نام کا پتہ اور نہ ہی ایڈریس کا پتہ فقط نبی علیہ السلام کی سنتوں کو دیکھا اور اللہ تعالیٰ نے اس کے دل میں ایسی تاثیرڈال دی کہ وہیں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے اس نے کلمہ پڑھ لیا۔اس عاجز نے اسے اپنا رومال دے دیا جس کو اس نے اپنا دوپٹہ بنا لیا اور پھر اپنے گھر کو روانہ ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…