بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

تین روٹیاں

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

حضرت عبداللہ بن جعفرؒ ایک مرتبہ جنگل میں تشریف لے جا رہے تھے۔ راستہ میں ایک باغ پر گزر ہوا وہاں ایک حبشی غلام باغ میں کام کر رہا تھا۔ اس کی روٹی آئی۔ اسی وقت ایک کتا بھی باغ میں چلا آیا اور اس غلام کے پاس آ کر کھڑا ہو گیا۔ اس غلام نے کام کرتے ایک روٹی اس کتے کے سامنے ڈال دی، کتے نے اس کو کھا لیا اور پھر کھڑا رہا۔ اس نے پھر دوسری اور تیسری روٹی بھی ڈال دی۔

کل تین ہی روٹیاں تھیں۔ وہ تینوں کتے کو کھلا دیں۔ حضرت عبداللہ بن جعفرؒ غور سے کھڑے دیکھتے رہے۔ جب وہ تینوں روٹیاں ختم ہو گئیں تو آپ نے اس غلام سے پوچھا کہ تمہاری کتنی روٹیاں روزانہ آتی ہیں۔ اس نے عرض کیا آپ نے ملاحظہ فرما لیا تین ہی آیا کرتی ہیں۔ حضرت نے فرمایا، پھر تینوں کا ایثار کیوں کر دیا؟ غلام نے کہا کہ حضرت یہاں جنگل میں کتے رہتے نہیں ہیں۔ یہ غریب بھوکا کہیں دور سے مسافت طے کر کے آیا ہے۔ اس لئے مجھے اچھا نہ معلوم ہوا کہ اس کو ویسے ہی واپس کر دوں۔ حضرت نے فرمایا پھر آج تم کیا کھاؤ گے۔ غلام نے کہا ایک دن فاقہ کروں گا۔ یہ تو کوئی ایسی بڑی بات نہیں ہے۔ حضرت نے اپنے دل میں سوچا کہ ایثار کے مقابلے میں گویا لوگ مجھے ملامت کرتے ہیں کہ بہت سخاوت کرتا ہے۔ یہ غلام تو مجھ سے بہت زیادہ سخی ہے۔ یہ سوچ کر آپ نے شہر میں جا کر مالک باغ سے وہ باغ اور غلام خرید لیا اور جا کر غلام سے کہا، جا میں نے تجھے آزاد کیا اور باغ بھی تجھے ہی بخش دیا ہے۔ غلام نے انتہائی خودداری سے جواب دیا کہ میں آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس شکریے کے اظہار میں یہ باغ آپ کی خدمت میں نذرانہ پیش کرتا ہوں چونکہ اب آپ کے دل میں میری عزت و عظمت اور عقیدت ہو گئی ہے جو کہ میرے حق میں زہرقاتل ہے۔ لہٰذا اب میں آپ سے رخصت ہوتا ہوں۔ یہ کہہ کر وہاں سے چل دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…