بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

کامیابی کا راز۔۔

datetime 20  جنوری‬‮  2019 |

ایک ڈاکٹر صاحب نے مطب شروع کیا اور تھوڑے ہی دنوں میں کامیاب ہوگیا۔ انھوں نے یہ خصوصت دکھائی کہ وہ ہر آنے والے مریض کو سلام میں پہل کرتے۔ عام طور پر ڈاکٹر لوگ اس کے منتظر ہوتے ہیں کے کہ مریض ان کو سلام کریں۔

یہاں پر ڈاکٹر نے خود مریض کو سلام کرنا شروع کردیا۔یہ طریقہ کامیاب رہا۔ اور جلد ہی ان کا مطب خوب چلنے لگا۔ایک دوکاندار نے دیکھا کہ گاہک کے پاس اگر کئی نوٹ ہیں تو عام طور پر وہ میلے اور پھٹے ہوئے نوٹ دوکاندار کو دیتا ہے، اور اچھے اور صاف نوٹوں کو بچا کر جیب میں رکھتا ہے۔اس سے دوکاندار نے سمجھا کہ گاہک صاف نوٹ پسند کرتا ہے،اس نے گاہک کی اس نفسیات کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔اس نے یہ اصول بنایا کہ جب کوئی گاہک اس سے سامان خریدے گا اور قیمت ادا کرنے کے لئے بڑا نوٹ دے گا تو وہ حساب کرتے وقت گاہک کو نئے اور صاف نوٹ لوٹائے گا۔دوکاندار کی یہ تدبیر بظاہر معمولی اور بے قیمت تھی۔ مگر اس نے گاہکوں کو بہت متاثر کیا۔ وہ سمجھے کہ دوکاندار ان کا بہت خیال کرتا ہے۔ دھیرےدھیرے اس نے اس معمولی تدبیر سے گاہکوں کے دل جیت لئے۔ اس کی دوکان اتنی کامیاب ہوگئی کہ ہروقت اس کے ہاں بھیڑ لگی رہتی۔کامیابی کا راز یہ ہے کہ آپ اپنے اندر کوئی امتیازی خصوصیت پیدا کریں ،آپ یہ ثابت کریں کہ آپ لوگوں کہ ہمدرد ہیں۔ یہ کام کسی معمولی تدبیر سے بھی کیاجاسکتا ہے۔ حتیٰ کے چند الفاظ بولنے یا پرانے نوٹ کے بدلے نئے نوٹ دینے سے بھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…