بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر آپ کو بھی اکثر اپنی ٹانگ میں بے چینی محسوس ہوتی ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

datetime 19  جنوری‬‮  2019 |

نیویارک(نیوزڈیسک)کبھی ایسابھی ہوتاہے کہ ہم رات کو سونے لگتے ہیں ٹانگوں میں بے چینی ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی ان میں خارش بھی ہونے لگتی ہے،ٹانگوں کو حرکت دینے سے یہ علامات وقتی طورپر دور ہوجاتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ لوٹ آتی ہیں۔اس بیماری کو بے چین ٹانگوںکی بیماری ( RLS)کا نام دیا جاتاہے اورکسی بھی عمرکے لوگ اس بیماری میں مبتلاہوسکتے ہیں۔

یہ علامات رات کو سونے کے علاوہ پرسکون ہوکر بیٹھتے ہی بھی ظاہر ہوجاتی ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرایسی علامات مستقل ظاہرہوں تو یہ ایک تشویشناک بات ہے کیونکہ یہ گردوں کے فعل ہونے،ذیابیطس اوراعصابی کمزوری کی جانب اشارہ ہے۔ایسی بیماری کا شکار لوگ دل کے امراض کا جلدشکارہوسکتے ہیں۔Circulationمیں شائع شدہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ RLSکی شکار خواتین میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور مدافعتی نظام کی کمزوری واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بیماری کا ایک وجہ آئرن کی کمی بھی ہے جبکہ دیگر منرلز جیسے پوٹاشیم اور میگنیشیم کم ہونے سے بھی اس طرح کی علامات ظاہرہوسکتی ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ جولوگ تیزابیت کم کرنے والی ادویات کااستعمال کرتے ہیں ان کے جسم میں آئرن جذب نہیں ہوتا جس کی وجہ سے آئرن کی کمی ہونے لگتی ہے۔ادویات استعمال کرنےکی بجائے اپنے جسم میں تیزابیت کم کرنے کےلئے چائے،کافی اور سگریٹ چھوڑ دیں۔اس بیماری کی ایک وجہ نظام دوران خون کی خرابی بھی ہے لہذا ضروری ہے کہ ایسی ورزشیں یا حرکات کی جائیں جن سے خون چلتا رہے۔اگرآپ بیٹھ کرکام کرتے ہیںتو کام کے دوران چلنے پھرنے کی عادت ڈالیں۔اسی طرح ہلکی پھلکی ورزش اورسیرکی عادت اپنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…