اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے 54 سال پہلے مغربی جرمنی کو ترقی کیلیے 12 کروڑ قرضہ دیا تھا ۔ 1947ء میں آزادی ملنے کے بعد ابتدائی سالوں میں دیانتدار قیادت اور بیوروکریسی کی محنت کی وجہ سے ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا تھا۔وزارت خزانہ سے حاصل دستاویزات کے مطابق 54ال قبل 1963ء میں پاکستان نے اس وقت مغربی جرمنی جو کہ اس وقت یونین کے زیرتسلط مشرقی جرمنی کے مقابلے میں خوشحال تصور کیا جاتا تھا کو 12 کروڑ کا ترقیاتی قرضہ یہ کہہ کر 20 سالوں کیلیے دیا تھا کہ اسے ترقی کی ضرورت ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس عرصے میں جنوبی کوریا نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کا پانچ سالہ منصوبہ اپنے ملک میں لے جا کر اس کو عملی جامہ پہنایا اور وہ اس وقت ترقی کے سفر میں پاکستان سے آگے نکل چکا ہے۔ اسی دور میں جب کراچی میں درجنوں منزلہ حبیب بینک پلازہ تعمیر ہوا تھا تو پاکستان آنے والا چینی وفد اسے دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ پاکستان سے اسکائی سکریپرز کا ڈیزائن لے جانے والے چینیوں کی آج ترقی اور پاکستان کی تنزلی پر پوری دنیا حیران ہے۔