اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زبانیں جو ہر ملک اور قوم کی اپنی ایک پہچان ہوتی ہیں۔پوری دنیا میں ہزاروں زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرانی ہو گی کہ امریکی شہر نیویارک سٹی میں دو تین درجن نہیں بلکہ 800زبانیں بولی جاتی ہے۔نیو یارک میں دنیا بھر سے آئے لوگ آباد ہیں۔جو اپنے ملک کے باشندوں کے ساتھ یہ زبانیں بولتیں ہیں۔
یہ زبانیں نیو یارک کے علاقے کوینزکے نقشے پر نمایا ں کی گئیں ہیں۔اس علاقے میں جو زبانیں زیادہ بولی جاتی ہیں ان میں انگریزی اور چینی کے ساتھ اردو بھی موجود ہے۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اردو بولنے اور سمجھنے والوں کی تعدادیہاں بھی کم نہیں ہے۔یونانی،فلپائنی،روسی اورجاپانی جیسی بڑی زبانوں کے علاوہ یہاں کچھ ایسی بھی زبانیں بولی جاتی ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔جن میں وارے وارے،میناگوباؤ اور بخاریان وغیرہ شامل ہیں۔