انسان دوست مکڑی؟

9  ستمبر‬‮  2015

مکڑیوں کا ذکر آتے ہی کچھ لوگوں کے دلوں پر خوف اور ناپسندیدگی کے تاثرات چھا جاتے ہیں اور بعض تو اس قدر خوفزدہ ہوتے ہیں کہ وہ ایک خاص نام کے ڈر’’آرانو فوبیا‘‘ (Arachnophobia) میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔اس ڈر میں مبتلا افراد کو مکڑیوں سے بے انتہا خوف محسوس ہوتا ہے۔کچھ لوگ تو مکڑی کے جالے یا مکڑی دیکھتے ہی چیخنا چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ان کے دلوں کی دھڑکنیں تیز اور جسم پسینے سے شرابور ہو جاتا ہے۔محقق اس ڈر کی وجہ تلاش کرنے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکے۔ صنف نازک (خواتین) میں اس کی شرح مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 50فیصد خواتین اور 10فیصد مرد اس خوف میں مبتلا ہوتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ مکڑیوں کی زیادہ تر اقسام انسانوں کے لیے غیر مضر اورغیر زہریلی ہوتی ہیں بلکہ انسان کو مکڑیوں کی وجہ سے اکثر و بیشتر فائدہ ہی ہوتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ بنی نوع انسان کی کثیر آبادی کا انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بہت سے کیڑے مکوڑے ان قیمتی فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اگر یہ نقصان حد سے بڑھ جائے تو ساری دنیا قحط سالی کا شکار ہو سکتی ہے مگر فصلوں اور ان کے قرب و جوار میں پائی جانے والی انواع و اقسام کی مکڑیاں ان فصل دشمن اور انسان دشمن کیڑوں کو اپنی خوراک بناتی ہیں۔سب سے بڑھ کر اہم بات یہ کہ مکڑیاں فصلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتیں کیونکہ وہ پودوں کے پتے یا زرعی اجناس بالکل نہیں کھاتیں۔مکڑی کی غذا میں صرف مختلف انواع کے کیڑے مکوڑے شامل ہیں۔ اس لحاظ سے مکڑی انسان کی دوست ہے۔ ویسے بھی کیڑے مار ادویہ کے استعمال کا رجحان اب پرانا ہو گیا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں کیڑے مار ادویہ کا استعمال کم کرنے کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ ان ادویہ کی جگہ دوسرے ماحول دوست طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں‘ جن میں سے ’’حیاتیاتی کنٹرول‘‘مؤثر اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔ اس طریقہ کار میں ایسے جانداروں کو استعمال کیا جاتا ہے جو نقصان دہ کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ کر سکیں۔

مزید پڑھیے:وہ آدمی جس کی شادی زبردستی بکری سے کرا دی گئی



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…