اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے بجٹ میں 50کروڑ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں آئندہ مالی سال کیلئے سپریم کورٹ کے بجٹ میں 50کروڑ روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔2021-22میں سپریم کورٹ کا بجٹ 3ارب 5کروڑ 40لاکھ روپے تھاجو اب بڑھا کر 3ارب 55 کروڑ 50لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے۔
ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 66کروڑ 93لاکھ جبکہ الائونسز کی مد میں 2ارب 17کروڑ 6لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ آپریٹنگ اخراجات کیلئے 40کروڑ 59لاکھ روپے، ملازمین کی پنشن کیلئے 17کروڑ 90لاکھ روپے، گرانٹس اور سبسڈیز کی مد میں ایک کروڑ 75لاکھ روپے جبکہ ساز و سامان کی خریداری کیلئے 7کروڑ 65 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔