منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

آصف زرداری کی دبئی سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری کی دبئی سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

کراچی(این این آئی)سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دبئی سے پہلی تصویر سامنے آ گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے آصف زرداری کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں آصف زرداری اور سہیل انور سیال کے ہمراہ پی پی کے رہنما شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی موجود ہیں۔سہیل انور سیال نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ سیاست کے بادشاہ، مرد حر، صدر آصف علی زرداری صاحب کے ہمراہ دبئی میںواضح رہے کہ میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آصف علی زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی ہے۔اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کے فیملی ذرائع نے کہا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ دبئی میں گھر پر مقیم ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے دبئی میں قیام کے دوران اپنا چیک اپ کرایا تھا، ان کی سرجری نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…