پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پشاور زلمی سے شکست کیوں ہوئی؟ کپتان شاداب خان نے وجہ بتا دی

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے کم ہدف کے باوجود پشاور زلمی سے شکست دی وجہ بتا دی ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور پچ کی کنڈیشن بھی دی۔ ہمیں میچ کو آسان نہیں لینا چاہیے

بلکہ فتح کیلیے ہی میدان میں آنا چاہیے۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دیدی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔محمد حارث نے 79 رنز،راجا پکسا نے 41 رنز جبکہ خرم شہزاد نے آوٹ ہوئے بغیر 11 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 39 رنز کے عوض 3،شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف،وسیم جونیئر اور فضل حق فاروقی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 19۔4 اوورز میں166 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 13 رنز سے میچ ہار گئی۔۔فہیم اشرف نے 38 رنز،رحمت اللہ گرباز نے 33رنز،شاداب خان نے 25 رنز،الیکس ہیلز،صہیب مقصود اور کولن منرو نے 15،15 رنزجبکہ محمد وسیم جونیئر 14 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے خرم شہزاد نے 13 رنز کے عوض 3، سفیان مقیم نے 37 رنز کے عوض 3جبکہ عامر جمال اور جمی نیشم نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔پشاور زلمی کے محمد حارث کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…