ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالتی احکامات پر قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے مختلف نوٹیفیکیشنز کے مطابق کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی

روشنی میں 27 جنوری اور 3 فروری کے اپنے شیڈول کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے تاحکم ثانی یہ ضمنی انتخابات ملتوی کئے۔ کے پی کے کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی ہوئے ان میں این اے 2 ،این اے 3,این اے 4 سوات،این اے 5،این اے6 ،این اے 7 دیر،این اے 8 مالاکنڈ،این اے 9 بونیر،این اے 16 ایبٹ آباد ،این اے 17 ہری پور،این اے 18،این اے 19صوابی،این اے 20 مردان،این اے 25،26 نوشہرہ،این اے 28،این اے 30 پشاور،این اے32 کوہاٹ این اے 34 کرک،این اے 38 ڈی آئی خان، ایناے 40 باجوڑ،این اے 42 مہمند،این اے 43 اور 44 خیبر شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52، این اے 53 اور این اے 54 میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241،242،243،این اے 244،این اے 245،این اے 250،این اے 252،این اے 254 اوراین اے 256 کراچی میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…