پاکستانی شہری نے اپنی دلہن کو سونے میں تول دیا،ویڈیووائرل

3  مارچ‬‮  2023

دبئی(این این آئی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک پاکستانی تاجر کی ایک ویڈیو کلپ نے دھوم مچا دی جس نے شادی کی تقریب کے دوران اپنی دلہن کو اس کے وزن کے برابر سونے کا جہیز پیش کیا۔ اس ویڈیو پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا۔لوگوں نے بے جا اسراف کو تنقید کا نشانہ بنایا، آخر میں معلوم ہوا سونا جعلی تھا ،

ویڈنگ تھیم میں فلم جودھا اکبر کی نقل کی گئی تھی،ویڈیو کلپ دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن نے سرخ اور سبز رنگ کا روایتی پاکستانی لباس پہنا ہے اور وہ اپنے دولہا کے ساتھ چل رہی ہے۔ اس کے بعد وہ بڑے پیمانے کے ترازو کے دو پلڑوں میں سے ایک پر بیٹھ گئی۔ مدعو کرنے والوں میں سے ایک نے دوسرے پلڑے میں سونا رکھا جو اس کے وزن کے برابر ہوگیا۔واضح رہے کہ اس شخص نے دلہن کا مہر اس کے وزن کے برابر سونا دینے کا ارادہ کیا تھا۔ اس حوالے سے ویڈیو سامنے آئی تو اس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی، بہت سے لوگوں نے کہا کہ پیسے کا غیر ضروری استعمال ہے۔ دوسرے لوگوں نے بھی اس وقت جب پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے اس طرح کے دکھاوے پر کڑی تنقید کی ۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر موجود افراد نے بتایا کہ یہ شادی دبئی میں ہوئی۔تاہم سب کو اس وقت حیرت ہوئی جب بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ استعمال کیا گیا سونا جعلی تھا اور یہ ویڈیو ’’جنرل ویڈنگ تھیم‘‘کا حصہ تھی جسے بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’جودھا اکبر‘‘کی نقل کرتے ہوئے ترتیب دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…