ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بغاوت کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت سے جج کی معذرت

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) ہائی کورٹ کے جج نے بغاوت کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ مقامی وکیل شاہد رانا کی درخواست پر سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے کی، جس میں انہوں نے بغاوت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے

جسٹس شاہد کریم کے پاس درخواست لگانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے عدالتی نوٹ میں کہا کہ اس طرح کی درخواست پہلے سے جسٹس شاہد کریم سن رہے ہیں، مناسب ہے اس درخواست پر بھی وہی سماعت کریں۔ وکیل شاہد رانا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بغاوت کاقانون انگریز دور کی نشانی ہے جو غلاموں کے لیے استعمال کیاجاتا تھا۔ ضابطہ فوجداری کی شق 124 اے، 153 اے اور 505بنیادی حقوق سے متصادم ہیں۔ بغاوت کے قانون کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرکے شہریوں کااستحصال کیاجارہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ انڈین سپریم کورٹ نے بھی بغاوت کے قانون پر عمل درآمد روکتے ہوئے اسے انگریز دور کی پیداوار قراردیا ہے۔ انڈین سپریم کورٹ نیعبوری ریلیف دیتے ہوئیبغاوت کیمقدمے اور ٹرائل روک دیے ہیں۔ آئین پاکستان کیتحت شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرکے انہیں ریاستی جبر کانشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ عدالت انگریز دور کیبغاوت کیقانون کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…