منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ تیار

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی)ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے نیپرا نے کچرے سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے اور کچرے کو استعمال میں لانے کا منصوبہ بنا لیا ہے، اس حوالے سے نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے

جون تک حتمی لائحہ عمل مانگ لیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق نیپرا کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے علاوہ ماحول و صاف بنانے کا مشن بھی زیر غور ہے، اسی لئے این ٹی ڈی سی سے30جون تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں، این ٹی ڈی سی وفاقی وصوبائی اداروں سے معلومات حاصل کرے۔فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں کچرے کے ڈھیر اور اسپتالوں کا فضلہ مہلک بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، منصوبے کے مطابق کوڑے کرکٹ کو جدید طریقے سے ری سائیکل کرکے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ سستی بجلی بھی بنائی جا سکتی ہے۔یہ تمام مراحل طے کیسے ہوں گے، نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں اور آزاد کشیمر حکومت سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو کچرے سے بجلی پیداوار کا کوٹہ طے کرنے اور اس کی نیشنل گرڈ میں شمولیت کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…