ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پی ایس ایل افتتاحی تقریب، آتش بازی کے بعد سٹیڈیم کے لائٹنگ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ، این این آئی) پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کے بعد سٹیڈیم کے لائٹنگ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر انتظامیہ نے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ سپر اسٹارز سے سجے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ملتان میں رنگا رنگ تقریب کیساتھ ہوگیا،ایونٹ کا نغمہ گانے والے

معروف گلوکاروں عاصم اظہر، شے گل، فارس شفیع نے شاندار پرفارمنس کی، ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگا کر شائقین کے دل جیت لیے،مقامی فنکاروں نے ڈانس پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش بڑھادیا، دلکش آتش بازی نے ماحول چکا چوند کردیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی جس کا آغاز آئمہ بیگ کی آواز کے ساتھ ہوا جہاں انہوں نے قومی ترانہ گایا۔افتتاحی تقریب میں لیگ کے آفیشل ترانا گانے والے عاصم اظہر، فارس شفیع اور شائے گل نے بھی پرفارم کیا جبکہ مرکزی اسپانسر ایچ بی ایل کے صدر نے بھی خطاب کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاد ہونا چاہیے کہ یہ سفر کہاں سے شروع ہوئے اور ملتان میں کیسے افتتاحی تقریب ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی سے یہ سفر شروع ہوا تھا، پھر لاہور، پھر کراچی اور اب ملتان اور اگلے سال ہم کوئٹہ اور پشاور جائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کو بہت سے اثاثے دیے ہیں، عوام کو خوش کیا ہے، یہ ایک ایسا انٹرنیشنل برانڈ بنا ہے، جس کے بارے میں ہم فخر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سوال 21 غیرملکی اور 31 یا 14 پاکستانی کھلاڑی اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، اس پی ایس ایل نے شاہین شاہ، حارث رؤف، حسن علی اور دیگر کئی کھلاڑی دیے ہیں اور یہ پی ایس ایل مزید چمکے گا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور میرے دل میں ہے اور ملتان میں میریذہن ہے تو دیکھنا ہے کہ آج دل جیتے گا یا ذہن جیتے گا لیکن آج جو ستارے چمک رہے ہیں، یہ سب ستارے ہمارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو مبارک ہو، آج ایک خوش آئند دن ہے اور ٹرافی آج یہاں پہنچ چکی ہے اور اب کھلاڑیوں اور ٹیموں پر منحصر ہے کون جیتتا ہے، پہلے ہی مبارک ہو اور کھیل شروع کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 2023 ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے 5،5 میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گی،پاکستان سپر لیگ 2023 کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کو 24 قیراط سونے سے

بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔فائنل تک رسائی کرنے والی دوسری ٹیم کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔پی ایس ایل 2022 میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی تھی۔خیال رہے کہ 9 فروری 2023 کو پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار گارڈن میں کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…