منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف بین الاقوامی ایئر لائن نے پاکستان کیلئے پروازیں بند کردیں

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے لندن سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔برطانوی ایئر لائن نے کرونا وباء کے دوران 2020ء میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد اور لاہور جبکہ مانچسٹر سے اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کی تھیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پریس ریلیز میں ورجن اٹلانٹک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم 2023 میں اپنے فلائنگ پروگرام کو بڑھا رہے ہیں، ہم نے اپنے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا اور اس میں کچھ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق لندن سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا وباء کے دوران 2020ء سے مسافر پروازوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ ایئر لائن نے اہم کارگو اور ضروری طبی سامان بھی فراہم کیا۔بین الاقوامی ایئر لائن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ لینا آسان نہیں تھا، ہم کسی بھی طرح کی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم کھلے دل کے ساتھ پاکستان میں اپنے صارفین، ٹیم، پارٹنرز اور حکام کا گزشتہ دو سال کے دوران سپورٹ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ورجن اٹلانٹک کا کہنا تھا کہ ایئر لائن لندن سے لاہور کیلئے پروازیں یکم مئی تک جبکہ لندن سے اسلام آباد کیلئے پروازیں 9 جولائی تک جاری رکھے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…