ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پاکستان پیپلز پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کا اعلان کردیا

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آئین پاکستان ہماری آزادی کا اصل ضامن ہے، آئین پاکستان کی منظوری کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد اور جمہوریت کے گمنام ہیروز جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اْن کی یادگار سے کیا جارہا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت،

آئین کی بالاستی اور قانوں کی حکمرانی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،سال 2023 کو آئین کے گولڈن جوبلی کے سال کے طور پر منایا جائے گا اور ملک بھر میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں گولڈ جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آئیں کی گولڈن جوبلی کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو بروز پیر پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں قائم گمنام ہیروز کی یادگار کے سامنے منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی/وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، سابق وزیر اعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی، سابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی، سینیر فرحت اللہ بابر، اراکین قومی اسمبلی و سینٹ اور ارکین صوبائی اسمبلی، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریت نے آئین کی گولڈن جوبلی کو شیان شان طریقے سے منانے کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گولڈن جوبلی منانے کا مقصد نوجوان نسل کو جمہوریت اور آئین کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں گولڈن جوبلی تقریبات میں غیر ملکی سپیکرز اور پریزائیڈنگ آفیسرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو متفقہ آئین دیا اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین پاکستان کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا اور پارلیمنٹ کو حاصل اختیارات واپس کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردادی نے بطور وزیر خارجہ جو کار ہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں اْس پر قوم کو فخر ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے سال 2023 کو گولڈن جوبلی کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان 1973 نے عام شہری کو اپنا نمائندہ نامزد کرنے کا موقع دیا گیا اور طاقت ور طبقے کو مجبور کیا گیا وہ عام آدمی سے ووٹ مانگنے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ کہ آج مزدور، کسانوں اور معاشرے کے

دیگر پسے ہوئے طبقات شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ1973 کے آئین نے ملک میں بسنے والے تمام طبقات کو نمائندگی اور صوبوں کو ان کے حقوق دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی آئین کے خلاف کوئی فیصلہ کیا گیا تو ملک کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر ہم اپنے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے

گزشتہ دور حکومت میں ملک کے جمہوری نظام کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کو صحیح طریقے سے چلانے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی اپنا مثبت آئینی کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن سنگین حالات سے گز رہا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے

جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا اور ملک کو درپیش مسائل کو زیر غور لا کر اْن کا حل تلاش کیا جائے گا۔ انہوں نے اس تقریب کے کامیاب انعقاد پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر میاں رضا ربانی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس سلسلے میں اْن کی کاوشوں کو سراہا۔سابق وزیر اعظم و سینیٹر سید یوسف رضا رگیلانی اور سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بھی

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئین پاکستان کی بالاستی کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے گمنام ہیروز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کے متفقہ آئین نے وفاق کو تحفظ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز جمہورت کے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اْن کی یادگار سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا جس کو اْس کی اصل حالت میں بحال کرنے کا کریڈٹ سابق صدر شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے ملک کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…