منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم سے دور کی پارکنگ ختم کر دی گئی ہے اور پارکنگ کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن

کراچی مقصود میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے شیڈول میچز کے لیے سیکیورٹی ڈویژن نے سندھ حکومت اور تمام متعلقہ حکام کی مدد سے شائقین کی سہولت کے لیے ایک جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تماشائیوں کو داخلی دروازے پر سیکیورٹی عملے کی جانب سے اچھی طرح سے چیک کیا جائے گا۔ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کی ریفریشمنٹ، کھانے کی چیزیں، مشروبات، شیشے یا پلاسٹک کی بوتلیں، ڈبے اور نشہ آور اشیا ساتھ لے جانے کی ممانعت ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم سے ملحقہ چائنا گراونڈ عام شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے کھلا رہے گا جبکہ وی آئی پی ٹی آئی کی نیشنل کوچنگ سینٹر کے اندر گاڑیاں پارک کریں گے۔انہوںنے کہا کہ گاڑی کا سرخ اسٹیکر رکھنے والے آفیشلز اسٹیڈیم کے احاطے میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے، گاڑی پارک کرنے کے لیے تماشائیوں کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ ضرور دکھانا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…