منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

عاقب جاوید نے میری کپتانی میں کھیلا، اُن کی گیند وکٹ پر نہیں جاتی تھی،چاہت فتح علی خان

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے چاہت فتح خان نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے ان کی کپتانی میں کھیلے ہیں۔ایک انٹرویومیں چاہت فتح علی خان نے عاقب جاوید کے کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں

اور اس میں مجھے جو سب سے اچھا لگ رہا ہے وہ آپ کا پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں جاکر ٹرائلز لینا اور کیمپس لگانا ہے۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ یہ سب کچھ آپ نے مجھ سے سیکھا ہے کیوں کہ شیخوپورہ میں جب آپ پہلی بار ٹرائل دینے آئے تھے میں آپ کا کپتان تھا، اگرچہ آپ کی کوئی بال وکٹ میں نہیں جاتی تھی لیکن میں نے آپ کو ٹیم میں رکھ لیا تھا کیوں کہ آپ کا جمپ لگاکر بولنگ کروانا مجھے پسند تھا۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے عمران خان نے بھی آپ کو رکھا تھا کیوں کہ آپ جمپ لگاکر بال کرواتے تھے تو بیٹسمین کو پتا نہیں چلتا تھا کہ آنے والی آؤٹ سوئنگ ہے یا ان سوئنگ ہے لہٰذا کام کو جاری رکھیں آپ سے انشااللہ جلد ہی ملاقات ہوگی۔ اپنے کرکٹ کیرئیر پر بات کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے کہا کہ بیرون ملک میرا ویزا ہی کرکٹ کی بنیاد پر لگا تھا، لاہور گورنمنٹ کالج اور پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ میرا کرکٹ کی بنیاد پر ہی ہوا تھا۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں نے لاہور قلندرز کیلئے گانا لکھ لیا ہے، اگر لاہور قلندر والے کہیں گے تو میں اس کو ریلیز کردوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…