ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار کرن کندرا نے اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روک دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، یہ واقعہ کچھ روز قبل سامنے آیا، کرن کندرا اپنے نئے آنے والے ڈرامے کی پریس کانفرنس میں مصروف تھے کہ اسی دوران اذان شروع ہوگئی، اس موقع پر کرن کندرا نے ساتھی اداکارہ کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اذان ہو رہی ہے دو منٹ بعد بات کرتے ہیں، وہ اذان کے احترام میں خاموش ہو گئے ان کے اس فعل کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔