اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف بلے باز و سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان ویرات کوہلی ان دونوں آسٹریلیا کیخلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں ۔ سیریز کے شروع ہونے سے قبل بھارتی کرکٹر کوہلی اپنے نئے فون سےہاتھ دھو بیٹھے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے مداحوں کیساتھ اپنے پریشانی شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل جسے ابھی تک کھولا بھی نہیں تھا، اس کے گُم ہونے کا دکھ سب سے بڑا دکھ ہے۔ویرات نے ساتھ ہی پوچھا کہ کیا کسی نے اس موبائل کو دیکھا؟ ۔
Nothing beats the sad feeling of losing your new phone without even unboxing it ☹️ Has anyone seen it?
— Virat Kohli (@imVkohli) February 7, 2023