منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

قدرت کا معجزہ! ترکیہ زلزلے کے ملبے میں چار روز تک پھنسے نومولود اور ماں کو زندہ نکال لیا گیا

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جس نے مزید تباہی پھیلائی اور جس کی وجہ سے اب تک ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد اور بچوں نے اپنا گھر بار اور خاندان کھویا وہیں

متعدد کو قدرت نے دوسری زندگی سے نوازا۔نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ترکیہ میں پیش آیا جہاں 10 دن کے بعد نوزائیدہ اور اس کی والدہ کو 4 دن تک ملبے کے نیچے پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکالا گیا جس کی تصدیق ریسکیو ٹیم نے کی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ خاتون اور اس کے بچے کو سخت سردی کے موسم میں کئی دن گزارنے کے بعد بچایا گیا کیونکہ عملے کو ترکیہ اور شام میں خراب موسم اور مسلسل آنے والے آفٹر شاکس کے باعث زلزلے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش سے روک دیا گیا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ جب ہم نے 10 دن کے ترک بچے ‘یغیز اولاس’ اور اس کی والدہ کو ملبے کے نیچے سے نکالا تو بچہ بالکل نہیں رویا جس سے ہم خوفزدہ ہوئے، بچے کو کمبل میں لپیٹ کر جب ڈاکٹرز کے حوالے کیا گیا تو وہ زندہ تھا۔دوسری جانب اس کی والدہ کی کیفیت حیرانی والی تھی، ان کا چہرہ زرد پڑ چکا تھا لیکن وہ ہوش میں تھیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔دوسری جانب ترکیہ میں حکومت اور پاک فوج زلزلہ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،

پاک فوج کی ٹیمیں ترکیہ کے 51 سے زائد مختلف مقامات پر ریسکیو اور سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، اب تک پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے چھ سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے، پاکستانی ریسکیو ٹیموں نے ایک نو سال کی بچی کو 102 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا ہے۔



کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…