پشاور(این این آئی)ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا اختیارولی خان نے مالم جبہ اراضی سکینڈل دوبارہ کھولنے کیلئے نیب خیبرپختونخوا کو خط لکھنے کا اعلان کیاہے،بی آر ٹی کرپشن کیس میں تحریک انصاف کے سٹے آرڈر کیخلاف عدالت میں پیروی کرینگے۔اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیار ولی نے کہاکہ نیب کو مالم جبہ اراضی سکینڈل دوبارہ کھولنے کیلئے خط لکھیں گے،بی آر ٹی کرپشن کیس میں تحریک انصاف کے سٹے آرڈر کیخلاف عدالت میں پیروی کرینگے جبکہ بلین سونامی ٹری کرپشن بارے میں نیب میں درخواست دائر کرینگے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی احتساب کمیشن کی بندش اور جنرل ر حامد خان کی سفارشات کو قوم کے سامنے لائینگے۔