اسلام آباد(این این آئی)سویڈن کے جعلی رہائشی کارڈز پر 16سو افغانیوں کو پاکستان کے ویزے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 16سو افغانیوں کو پاکستانی مشن سویڈن سے ویزے جاری ہوئے، وزارت خارجہ نے سویڈن کے جعلی رہائشی کارڈز پر پاکستانی ویزے جاری ہونے پر انکوائری شروع کردی۔وزارت خارجہ نے جعلی رہائشی کارڈز پر جاری ہونے والے ویزے منسوخ کر دیئے، تمام سفارتخانوں میں افغانیوں کے ویزے تاحکم ثانی بند کر کے کسی افغان شہری کو ویزا جاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔