اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

گرفتاری کے وقت شیخ رشید کی پولیس اہلکار کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل

datetime 2  فروری‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے وقت پولیس اہلکار کو دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔رات دیر گئے پولیس نے شیخ رشید کو موٹر وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا تھا، پولیس کے مطابق شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے

اور ان کے پاس سے اعلیٰ کوالٹی کی شراب بھی برآمد ہوئی۔اس حوالے سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں خانہ کعبہ کی چھت پر گیا ہوں، میں نے روضہ رسول ؐپر حاضری دی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے دیگر گناہ کیے ہوں گے لیکن کبھی شراب نہیں پی اور کبھی نشہ نہیں کیا، میں 16 مرتبہ وزیر رہا ہوں، مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں، میری جان کوخطرہ ہے۔گرفتاری کے وقت کی شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق وفاقی وزیر کو پولیس اہلکار کو دھکا دیے کر پیچھے ہٹاتے ہوئے اور برا بھلا کہتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں کبھی اتنی متعصبانہ نگران حکومت نہیں آئی۔بتایا جائے کیا ملک عوام کے ایک اور احتجاج کا متحمل ہوسکتا ہے جس کی طرف اس وقت ہمیں دھکیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کو پہلے ہی معاشی دیوالیہ کیا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…