ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کا فضائی ٹکٹ کے ساتھ 96 گھنٹے کا سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان، ویزہ پر عمرہ کی بھی اجازت ہو گی

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ، این این آئی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایونٹس انویسٹمنٹ فنڈ (ای آئی ایف)کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔اس کا مقصد مملکت بھرمیں ثقافت، سیاحت، تفریح اورکھیلوں کے شعبے کے لیے پائیدار انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔نیا قائم کردہ فنڈمملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق ایک متحرک

اور فعال سعودی معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرے گااورغیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع پیدا کرے گا۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق،فنڈ 2045 تک 28 ارب ریال((7.45ارب ڈالرکے جی ڈی پی کے لیے براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کوفروغ دینے اوربڑھانے پرتوجہ مرکوزکرے گا۔ای آئی ایف ویژن 2030 کی اہم بنیادوں میں سے ایک کی سرکردہ کردار ادا کرے گا۔اس ویژن کے تحت مملکت کی معیشت کو متنوع بنایا جارہا ہے اورغیر تیل سالانہ جی ڈی پی میں سیاحت کے شعبے کی شراکت کو بڑھانے کی حمایت کر رہا ہے۔اس وقت سیاحت کی مجموعی قومی پیداوار میں شرح 3 فی صد ہے اور سعودی عرب اسے 2030 تک 10 فی صد بڑھانا چاہتاہے۔ اس فنڈ کا مقصد نجی اور سرکاری شعبوں کے درمیان مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے تزویراتی شراکت داری پیدا کرنا، ایونٹس انڈسٹری میں معاون ماحول کو محفوظ بنانا اور شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع اضافہ کرنا ہے۔ای آئی ایف کا ایک مقصد سعودی عرب کو ایونٹس کے شعبے میں عالمی مرکز اورعالمی سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنے میں کردارادا کرنا بھی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ای آئی ایف 2030 تک 35 سے زیادہ مقامات کی ترقی کا تصور پیش کرے گا،ان کی مالی اعانت اور نگرانی کرے گا، جہاں اس کے اثاثوں میں انڈور ایرینا، آرٹ گیلریاں، تھیٹر، کانفرنس سینٹرز، ہارس ریسنگ ٹریک اور آٹو ریسنگ ٹریک شامل ہیں۔

فنڈ کا ہدف 2023 میں اپنا پہلا اثاثہ فراہم کرنا ہے اوروہ اعلی ماحولیاتی، سماجی اور گورننس(ای ایس جی)معیارات کو برقرار رکھنے کے ذریعے مملکت کے پائیدارایجنڈے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب سعودی ائیر لائنز السعودیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آنے کے لئے ٹکٹ خریدتے وقت ساتھ ہی 96 گھنٹے کا ویزا جاری کرایا جا سکے گا لیکن صرف السعودیہ ائیر لائن کے مسافروں کو ٹکٹ خریدتے وقت یہ سیاحتی ویزا جاری کرانے کی سہولت دی جائے گی اس ویزے پر عمرہ کرنے کی اجازت بھی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…