جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

آٹا مزید مہنگا، عوام کا غصہ بڑھنے لگا، حکومت اوروزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

سمبڑیال(آ ن لائن)تحصیل انتظامیہ کی مہنگائی کے خلاف مہم ناکام،سمبڑیال وگردونواح میں مہنگائی کی”غریب مار“بدترین لہر نے عوام کی زندگی عذاب بنادی، آٹے کا 20 کلو کاتھیلا2600 روپے، فائن آٹا 2800روپے پہنچ گیا، سرکاری سستا آٹا نہ ہونے کے برابر،چکن، چھوٹا بڑا گوشت، سبزیوں، پھلوں سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں

میں بھی من مانے ہوش ربا اضافے پرفروخت، مہنگائی کے ہاتھوں پہلے سے مرے عوام موجودہ مہنگائی کی لہر کے دوران بلبلا اٹھے، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سمیت ارباب اختیار سے سمبڑیال میں دن بدن مصنوعی گرانفروشی کو کنٹرول کے حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے منافع خوروں کے خلاف ٹھوس اقدامات اورکاروائیوں کا تسلسل نہ ہونے کے باعث سمبڑیال شہر وگردونواح کے علاقوں میں ہوش ربا مہنگائی کی بدترین لہرنے عوام الناس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اورذخیرہ اندوزوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو نہیں پایا جاسکا اورتحصیل انتظامیہ کی مہنگائی کے خلاف مہم بری طرح ناکام ہوتی نظرآرہی ہے،سمبڑیال وگردونواح میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2600روپے فائن آٹے کا 20کلو کا تھیلا 2800روپے تک میں فروخت ہورہا ہے اورغریب سفید پوش طبقہ دووقت کی روٹی سے بھی محروم ہوتا جارہا ہے جبکہ سستا سبسڈائز آٹا کی مقدار بھی عوام کو ”اونٹ کے منہ میں زیرہ“ کے مترادف ہونے کے برابر ہے جس سے عوام الناس میں شدیدپریشانی پائی جارہی ہے۔دریں اثناء برائلر مرغ چکن، چھوٹا،بڑا گوشت، انڈے،سبزیاں،پھل، گھی، سمیت اشیائے خوردنوش بھی حکومتی نرخناموں سے ہٹ کر من مانے داموں فروخت کی جارہی ہیں اورمہنگائی کے ہاتھوں پہلے سے مرے عوام موجودہ مہنگائی کی جاری لہر میں پس کر رہ گئے ہیں اورمصنوعی مہنگائی کے ہاتھوں بلبلا اٹھے ہیں جبکہ انتظامیہ کے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے صرف دعوؤں کی حدتک ہی نظرآرہے ہیں،

ہوش ربامہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی سے سمبڑیال وگردونواح میں دن بدن آسمان کو چھوتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر عوام نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت کہاں ہے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غریب عوام پر مزید بوجھ لادا جا رہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف پر بھی شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ پہلے تو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے تھے اب جب حکومت ملی تو تمام حدیں ہی پار کردیں، سب کچھ عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…