جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

گھریلو صارفین کو ناشتے اورکھانے کے اوقات میں گیس ملے گی، سوئی ناردرن گیس

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اوررات کے کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں آر ایل این جی مہنگی ہونے کی وجہ سے اس بار زیادہ گیس نہیں خریدی جا سکی۔

یوکرین اور روس جنگ کی وجہ سے گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے سے 9بجے ، دوپہر 12سے 2 اور شام کو 6 سے رات 9بجے تک گیس ملے گی۔لو پریشر والے علاقوں میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کر رہے ہیں،ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے کہا کہ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی جارہی ہے،گیس بحران کی وجہ سے نئے کنکشن پر پابندی عائد ہے۔گھریلو صارفین کو 121 روپے جبکہ کمرشل صارفین کو 450 روپے ایم ایم بی ٹو ہو فیس فراہم کر رہے ہیں۔ایم ڈی سوئی ناردرن نے کہا کہ سوئی ناردرن 950 روپے میں خرید رہی ہے۔گیس چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔اربوں روپے کی گیس چوری پکڑی ہے اور کمپریسر لگا کر گیس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔شمالی علاقوں میں ائیر مکس پلانٹس کے ذریعے گیس فراہم کریں گے۔اولین ترجیحات میں انڈسٹری اور گھریلو صارفین شامل ہیں۔اوگرا اور حکومت کی اجازت ملتے ہی نئے گیس کنکشن فراہم کر دیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…