اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے باہر نکلنے کے بیان کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو لاہور جانے کے پروگرام بارے آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت اور ن لیگی وفد کی
سابق صدر کے درمیان مشاورت ہوئی ۔ سابق صدر نے کہاکہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے کردار ادا کرونگا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے روکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم سے بھی جو ہوسکا کریں گے۔ سابق صدر نے کہاکہ جلد پنجاب جاؤنگا، لاہور میں قیام کرونگا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہونے سے روکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلیاں تحلیل ہونے سے نہ روک سکنے اور بعد کے آپشنز پر بھی غور کیا گیا، ہم سیاسی بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ کسی کو غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کرکے سیاسی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اعظ نے پیغام دیا کہ آپ نے بہترین انداز میں پہلے بھی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپ جو بھی آئینی و قانونی اقدام اٹھائیں گے، مکمل تائید ہوگی۔ وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت اور ن لیگی وفد کی سابق صدر کے درمیان مشاورت ہوئی ۔ سابق صدر نے کہاکہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے کردار ادا کرونگا۔