کرکٹ میں ہندو مسلمان مت لائیں، بھارتی شہری نے لائیو ٹرانسمیشن کے دوران انڈین صحافی کو سنادیں

11  ‬‮نومبر‬‮  2022

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی شہری نے لائیو ٹرانسمیشن کے دوران انڈین صحافی کو کھری کھری سنادیں اور کہاہے کہ کرکٹ میں ہندو مسلمان مت لائیں۔گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ایک بار پھر بھارتی میڈیا نے ہندو مسلم فسادات کو

ہوا دینے کی کوشش کی۔میچ میں شکست کے بعد بھارتی چینل زی ٹی وی کے صحافی نے کرکٹ شائقین سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ چاہر کی جگہ شامی کو ڈال لیا گیا جس پر بھارتی شہری نے جواب دیتے ہوئے کہا دیکھیں کرکٹ ایک گیم ہے، کبھی آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے تو کبھی دوسرے کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے۔بھارتی شہری نے اپنی بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے صحافی سے پوچھا کہ کیا یہ ٹرانسمیشن لائیو جا رہی ہے، بھارتی صحافی کی جانب سے ہاں کا اشارہ ملنے پر شہری نے زی چینل سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل ہے اس میں ہندو مسلم کو بیچ میں مت لائیں۔بھارتی شہری نے کہا کہ بھارتی صحافی نے شہری کو دھکا دیا اور فورا مائیک ہٹاتے ہوئے کہا کہ آپ سے بعد میں بات کرتے ہیں لیکن بھارتی شہری نے پیچھے سے آواز دی کہ زی چینل، آپ بھارت کا سب سے بدترین چینل ہیں۔ بھارتی شہری نے لائیو ٹرانسمیشن کے دوران انڈین صحافی کو کھری کھری سنادیں اور کہاہے کہ کرکٹ میں ہندو مسلمان مت لائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…