جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیاست کے لبادے میں مجرموں کے اقتدار پر قابض گروہ آئین و جمہوریت پر حملہ آور ہے،عمران خان

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست کے لبادے میں مجرموں کے اقتدار پر قابض گروہ آئین و جمہوریت پر حملہ آور ہے، آئین و قانون پامال کرکے اظہار کی آزادی کو سلب کرنا اب سیاسی طالع آزماؤں کیلئے ممکن نہیں رہا، ہمیشہ کیطرح لانگ مارچ میں بھی ہمارا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا،

ملک میں فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد مزید پیچیدگیوں سے بچاؤ، بحرانوں سے نجات کا واحد رستہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سوشل میڈیا ذمہ داران نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اہم قومی معاملات پر تحریک انصاف کے بیانیے کے خدوخال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور لانگ مارچ کی تیاریوں اور عوام میں پائے جانے والے جوش و خروش پر خصوصی بات چیت کی گئی ۔ عمران خان نے کہاکہ سیاست کے لبادے میں مجرموں کے اقتدار پر قابض گروہ آئین و جمہوریت پر حملہ آور ہے ۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ استحکام اور ترقی کی جانب پیش قدمی کرتے پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران کی دلدل میں دھکیلا گیا، قوم نے سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین پر شدید ردِعمل دیا۔عمران خان نے کہاکہ بیرونی سازش کامیاب ہوئی تو عوام کسی تحریک کے بغیر بیمثال انداز سے سڑکوں پر نکلی، امپورٹڈ سرکار نے عوام کو دبانے کیلئے بدترین فسطائیت کا سہارا لیا۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا میں موجود آزاد اور غیرجانبدار آوازوں کو دبا کر ملک میں جبر کا سکوت طاری کرنے کی کوشش کی گئی، سماجی میڈیا نے خوف کے پردوں کو چاک، عوام کی آواز کو پہلے سے بڑھ کر گونج دی۔ عمران خان نے کہاکہ سماجی میڈیا نے ابلاغ کو فسطائیت کے شکنجے سے آزاد کروا کر عوام کے سیاسی شعور میں اضافے اور پختگی کی راہ ہموار کی،

آئین و قانون پامال کرکے اظہار کی آزادی کو سلب کرنا اب سیاسی طالع آزماؤں کیلئے ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کیطرح لانگ مارچ میں بھی ہمارا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ لازم ہے کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں، روایتی سیاسی اہداف کے حصول کیلئے نہیں، قوم کی حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد مزید پیچیدگیوں سے بچاؤ، بحرانوں سے نجات کا واحد رستہ ہے۔ دریں اثناء ضلع مری اور ضلع تلہ کنگ کے قیام کے نوٹیفکیشن پر متعلقہ اضلاع کے اراکین پارلیمنٹ و عہدے داران نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں اراکین پارلیمنٹ و عہدے داران نے چیئرمین عمران خان سے اظہار تشکر کیا ۔

دریں اثناء ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، ایوانِ بالا میں تحریکِ انصاف کے کردار اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سینٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور ان پر زیرِ حراست تشدد کی مذمت کی گئی ۔

عمران خان نے کہاکہ مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ سرکار آئین و پارلیمان کی حرمت پر حملہ آور ہے، ایوانِ بالا کے 74 سالہ رکن کی شرمناک انداز میں گرفتاری اور اس پر زیرِحراست تشدد سے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں گئیں۔عمران خان نے کہاکہ دنیا کا کوئی مہذب ملک محض رائے کے اظہار پر تمام آئینی حقوق سے محرومی اور غیرانسانی سلوک کی اجازت نہیں دیتا، حکومتی اداروں کی جانب سے سیاسی مخالفین کیخلاف زیرِحراست تشدد دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا ذریعہ بن رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے شرمناک واقعات میں ملوث افراد اداروں اور ملک کی بدنامی کا سامان کررہے ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کئے جانے کی وجوہات بھی ناقابلِ فہم ہیں۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ ایوان کی حرمت کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں، ایوان خاموش تماشائی بننے کی بجائے واقعے کی فوری جامع تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا اہتمام کرے۔ملاقات میں تحریک انصاف کے سینیٹرز کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور ان پر زیرِ حراست تشدد پر از خود نوٹس کی بذریعہ خط اپیل کی بھی تائید کی گئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…