اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

تاریخ کی انوکھی سرجری، دماغ کی 9 گھنٹے طویل سرجری کے دوران مریض کیا کرتا رہا ؟ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تاریخ کی انوکھی سرجری،دماغ کی 9 گھنٹے طویل سرجری کے دوران مریض کیا کرتا رہا ؟ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں دماغ کی 9گھنٹوں طویل سرجری کے دوران ایک مریض ایسا کام کرتے پایا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے 35 سالہ موسیقار کے دماغ میں رسولی تشخیص کی گئی تھی جس کی سرجری کیلئے وہ اسپتال آیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکے مطابق 9 گھنٹے پر مشتمل دماغی سرجری کے دوران مریض نے 1970 کی دہائی کا مشہور گانا ‘لوو اسٹوری کی دھن بجائی اور ساتھ ہی وہ اٹلی کے قومی ترانے کی دھن بھی بجاتا رہا۔ اسپتال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیورو سرجن کی جانب سے بتایا گیا کہ سرجری کے دوران مریض کو بے ہوش نہیں کیا گیا تاکہ سرجن کو یقین رہے کہ مریض کے اعصاب فعال ہیں۔ مریض کو سرجری کے دوران جگا کر رکھنے کی ایک بڑی وجہ درست نیورونل نیٹ ورک کا پتا لگانا ہے جو دماغ کے مختلف فنکشنز کو کنٹرول کیے ہوئے ہیں جس میں بولنے، دیکھنے، حرکت کرنے اور یاد رکھنے سمیت دیگر افعال شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکڑز کا کہنا تھا کہ موسیقار کی دماغی سرجری کامیاب رہی اب وہ ایک عام صحت مند فرد جیسی زندگی گزار سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…