اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ملتان، تحریک انصاف کے رہنما طاہر حمید قریشی قتل

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما طاہر حمید قریشی کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق طاہر حمید قریشی کو ان کے فارم ہاوس بلی والا کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرموٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق طاہر حمید قریشی چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلین سیل بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے شیخ طاہر حمید کے دوست حارث کو حراست میں لے لیا، شیخ طاہر حمید کے قتل کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں ایک دوست بھی تھا، مقتول کا دوست حارث گاڑی چلا رہا تھا، مقتول کو حملہ آوروں نے گاڑی سے اتار کر گولی ماری، حارث نے ہی واقعہ بارے پولیس کو اطلاع دی،ذرائع کا مزید کہناہے کہ حارث نے تین موبائل ڈکیتی کا وقوعہ بیان دیا، پولیس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اسے مزید تفتیش کیلئے حراست میں لیا ،دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کے جاںبحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او رملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی اوملتان کولواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نےواقعہ کا نوٹس لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…