جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت پنجاب نے نکاح کے فارم میں ختم نبوت کا حلف لازمی قرار دیدیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) حکومت پنجاب نے نکاح کے فارم میں ختم نبوت کا حلف لازمی قرار دے دیا۔ صوبائی حکومت نے مذکورہ فیصلے کا اعلان اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک مختصر ویڈیو کلپ میں کیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی

جس میں نکاح نامہ کے فارم میں ختم نبوت کے حلف کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ مسلمانوں اور غیر مسلموں (احمدیوں) کے مابین شادی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے اراکین صوبائی اسمبلی نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔مسلم لیگ (ق) کی خدیجہ عمر نے کہا کہ بہت سی شکایات تھیں کہ لوگ شادی کے وقت اپنا عقیدہ چھپاتے ہیں، شادی کے کئی سال گزرنے کے بعد گھر والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ میاں بیوی میں سے ایک احمدی عقیدہ کی پیروی کر رہا ہے جس کی وجہ سے گھر والوں اور بچوں کے لیے بہت پریشانیاں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر کو بھی اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد نکاح نامہ کے فارم میں عقیدہ ختم نبوت (ﷺ)کا خانہ شامل کرنا ضروری سمجھا گیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ یہ متعدد شکایات کے بارے میں نہیں بلکہ مسلم عقیدے کی بنیادی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…